جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مجھے بلوچستان حکومت دینے سے لے کر چیئرمین سینیٹ بنانے تک کئی عہدوں کی پیشکش کی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں مجھے کتنی پیشکشیں کی گئی ہیں کہ آپ کے لیے سیٹ خالی کر دیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہوکر واپس پارلیمنٹ میں آ جائیں، کہا گیا کہ آپ کو ہم بلوچستان حکومت دے دیتے ہیں، صوبے کی گورنر شپ دے دیتے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیش کش بھی ہوئی، یہ ساری پیشکشیں اِسی دورِ حکومت میں ہوئیں، ہم نے ان سب کو حقیر سمجھا ہے۔