کیا سازشیں ناکام ہو نگی؟ جانئیے

445

تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اوراسپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہونگے، پرویز الہیٰ نے کہا کہ پہلے سے زیادہ مضبوط اتحادی ہیں، ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔اس موقع پرعثمان بزدار نے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے،ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ