پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی حکومتوں کو کوسوں دور پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے اپنی مدت کے ابتدائی 13؍ ماہ کے دوران پاکستان پر گزشتہ 71؍ سال سے لیے گئے مجموعی قرضہ جات کا 35؍ فیصد مزید اضافہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کے مجموعی قرضہ جات اور واجبات 30؍ جون 2018ء کو 29؍ ہزار 879؍ ارب روپے تھیں جو 30؍ ستمبر 2019ء تک بڑھ کر 41؍ ہزار 489؍ ارب روپے تک جا پہنچی ہیں۔
صرف 15؍ مہینوں میں یہ اضافہ، جس میں پی ٹی آئی حکومت کے 13؍ مہینے سے تھوڑا زیادہ کا عرصہ شامل ہے، 38.8؍ فیصد بنتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 30؍ جون 2018ء کو جملہ سرکاری قرضہ جات 24؍ ہزار 952؍ ارب روپے تھے جو 30؍ ستمبر 2019ء کو بڑھ کر 34؍ ہزار 240؍ ارب روپے ہوگئے۔
جنگ