
فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو ہی اس کیس کا فیصلہ کرنا چاہیے کیوں کہ وہ پانچ سال سے اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، اگر ہمارے حق میں فیصلہ نہیں آتا تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف فیصلہ دینے پر ہی جسٹس وجیہ کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ عمران خان مدینے کی ریاست کی بات کرتے ہیں لیکن خود کو جواب دہ نہیں سمجھتے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ’ یہ کیس بنیاد ہے اس سوال کی کہ جب آپ خود ایماندار نہیں ہیں تو آپ باقیوں پر کس طرح سے تنقید کر سکتے ہیں۔ آپ کو حق نہیں کہ آپ خود بددیانت ہو کر باقی لوگوں پر تنقید کریں۔ جب آپ خود سے احتساب شروع نہیں کرتے تو باقیوں کے خلاف احتساب سے انتقام کی بو آتی ہے۔‘
فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے کہا کہ ’یہ صرف میرا مشن نہیں ہے بلکہ یہ پوری قوم کا مشن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد کی یہ شرط تھی کہ وہ تمام اصول جو ہم دوسروں پر لاگو کرنے کا کہتے ہیں سب سے پہلے خود پر لاگو کریں۔ دوسروں کی کردار کشی اور ان پر کیچڑ اچھالنا بہت آسان ہے۔‘
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...