جسٹس کھوسہ کے بعد جسٹس گلزار کی تعیناتی نوٹیفکیشن

515

 

سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے، موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ تاثر جارہا ہے کہ ملک میں طاقتور اور کمزور لوگوں کے لیے الگ الگ قانون ہے، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ غریبوں کو انصاف دے کر اس ملک کو آزاد کرائیں۔

وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ