علی امین نے بلی کو چھیچھڑوں کے خواب کس کو کہہ دیا؟ جانیئے

347

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بلی کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے آتے ہیں اور مولانا کے خواب میں کرسی آتی ہے، مولانا کو حکومت نے کسی عہدے کی کوئی آفر نہیں کی وہ جھوٹ بول رہے ہیں، ہم حکومت کو بغیر ڈیزل کے چلائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کو ان کے حلقے کے عوام نے بھی مسترد کردیا ہے اس لیے اب وہ اپنا ذہنی توازن بھی کھو بیٹھے ہیں، اب وہ میرا مقابلہ بھی نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینا حلوے کھانے والوں کا کام نہیں، وہ 12دن بھی نہیں ٹک سکے، دھرنا ایکسپرٹ تو صرف ہم ہیں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا نے اسلام کے نام پر لوگوں کو بےوقوف بنایا، ان کے دھرنے نے کشمیرکاز کو بھی نقصان پہنچایا، مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے دوران کروڑوں روپے کہاں سے لیے قوم کو اس کا حساب دیں

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ