
وزیراعظم عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کی پیپلز پارٹی سے ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے 25 اپوزیشن ارکان نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے سندھ کے مشترکہ اپوزیشن گروپ کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔
سندھ میں وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے ساتھ سندھ حکومت کی زیادتی اور کرپشن کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ ’کیا وفاقی حکومت کی پیپلز پارٹی سے ڈیل تو نہیں ہوگی؟‘
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...