اسلام آباد غیر قانونی تعمیرات کامعاملہ سپریم کورٹ کا حکم

332

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا ،جبکہ مس کنڈکٹ کے مرتکب افسران کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیر ات سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد پلان کے مطابق نہیں رہا، آدھا شہر ، آدھا دیہات بنادیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کشمیر ہائی وے پر کہیں سڑک پتلی اور کہیں چوڑی ہوجاتی ہے، ڈر لگتا ہے ڈرائیور فٹ پاتھ پرگاڑی نہ چڑھا دے۔

جسٹس گلزار نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارتی (این ایچ اے) سے استفسار کیا کہ کیا کراچی حیدرآباد روڈ موٹر وے کہلانے کے لائق ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے کی حالت عام روڈ سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ