
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے ملزم وکلا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔بدھ کو اس ہسپتال پر دو سو سے زیادہ وکیلوں نے دھاوا بول کر وہاں توڑ پھوڑ کی تھی اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔پولیس نے جمعرات کی دوپہر 46 ملزمان وکلا کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالقیوم خان کے سامنے پیش کیا۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد وکلا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا