
ایف آئی اے نے پشاور میں بی آر ٹی یعنی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی انکوائری شروع کر دی ہے اور اس کے لیے تحقیقاتی اہلکاروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے گذشتہ دور میں شروع کیے گئے اس بڑے منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جسے پارٹی کے قائدین بین الاقوامی طرز کا منصوبہ قرار دیتے رہے ہیں۔ایف آئی اے کی انسداد بدعنوانی سیل کی ٹیم ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے اور اس ٹیم کی نگرانی ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...