وزیراعظم کے بھانجے پر ایف آئی آر کیوں نہیں کی گئی؟ جانئیے

336

وزیراعظم عمران خان کا بھانجا بیرسٹر حسان نیازی بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ کرنے میں ملوث نکلا‘ ویڈیو میں حسان نیازی کا چہرہ واضح نظر آنے کے باوجود نہ ایف آئی آر میں حسان نیازی کا نام شامل کیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا‘دوسری جانب حسان نیازی نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ویڈیوکلپ دیکھنے کے بعد انہیں خود پر شرم آرہی ہے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دل کے اسپتال پر حملہ کرنے والے وکلا میں وزیراعظم کا بھانجا بھی شامل ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے مذمت کی ہے‘وزیر اعظم کا رشتہ دار ہو یا کوئی بھی اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وکلا ءنے دل کے اسپتال پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے تھے۔پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلا کے جتھے میں عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی شریک تھے۔حسان نیازی حملہ آوروں کو اکساتے رہے، پتھر اور ڈنڈے مارنے والوں کا ساتھ دیتے رہےلیکن ویڈیو میں حسان نیازی کا چہرہ واضح نظر آنے کے باوجود نہ ایف آئی آر میں حسان نیازی کا نام شامل کیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا۔ 

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ