
وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کاسرگودھا پہنچنے پرانڈے پھینک کر’استقبال‘ کیاگیا۔اس موقع پرشہریوں نے نعرے بازی بھی کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید خصوصی ٹرین پر سوار ہو کر سرگودھا اسٹیشن پر پہنچے توپیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا،اس دوران ایک شخص نے ان کی خصوصی بوگی پر انڈوں کی بارش کردی۔انڈے شیخ رشید تک تو نہ پہنچ سکے البتہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انڈا پھینکنے والے شخص کودبوچ لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق انڈاپھینکنے والے شخص نے خود کو پیپلز پارٹی کا جیالہ بتایا ہے اور وہ شیخ رشید کی آصف زرداری پر تنقید سے ناخوش تھا۔اسٹیشن پر ہونے والی اس بدمزگی پر شیخ رشید ٹرین سے باہر ہی نہ آئے اور اسٹیشن کا معائنہ کئے بنا وہاں سے روانہ ہوگئے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...