مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے ملکی سیاست کے جمود کو توڑا اور یہ تاثرغلط ثابت ہوا کہ اس حکومت کو کوئی نہیں ہلا سکتا۔ملتان میں جامعہ قاسم العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ دنیا میں معیشت کا توازن مغرب کی طرف سے ایشیا کی طرف آ رہا ہے جبکہ عمران خان مغربی قوتوں کا اعلیٰ کار بن کرسی پیک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے پاکستانی سری نگر کی فکر کرتا تھا، آج یہ فکر ہے کہ مظفرآباد کو کیسے بچائیں