متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے ملک کے صوبوں کی تعداد چار سے بڑھا کر8 کرنے کامطالبہ کر دیاہے اور بل قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیاگیاہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران ایم کیوایم نے پاکستان کے آٹھ صوبے بنانے کامطالبہ کردیاہے،ایم کیوایم کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیاہے ، بل کے مطابق ایم کیوایم نے پنجاب کے تین ، سندھ اور کے پی کے کے دو ، دو صوبے بنانے کا مطالبہ کیاہے۔