سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 3 سال کی توسیع کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، دیگر دو ججوں میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر میاں خیل شامل تھے۔