وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوج میں پہلے کبھی ایسا غصہ نہ دیکھا نہ سنا، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں، جس نے سیاچن اور کارگل میں آزادی کے جھنڈے گاڑے اسے غدار کہا جا رہا ہے۔کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں فوج کی طرف سے اتنا سخت بیان کبھی سنا نہ پڑھا جو کل جاری کیا گیا، یہ لمحہ فکریہ ہے، چھوٹے چھوٹے اختلافات ختم کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔ شیخ رشید احمد نے خطاب کے دوران مودی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تھرڈ گریڈ کا بندہ حاکم ہے ۔