وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے، حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ادارے آئینی وقانونی دائرہ اختیارمیں فرائض سر انجام دیں، حکومت آئینی وقانونی ذمہ داریوں میں معاونت یقینی بنائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں، بیرونی قوتوں کو سازشوں میں ناکامی ہوگی، ہمیں اتحاد یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔