
خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا نمائندگان نے جب وزیر دفاع پرویز خٹک سے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔وزیردفاع نے کہا کہ میں مصروف تھا،مجھے اس فیصلے کا ابھی آپ سے پتا چلا۔پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا ہوتا ہے، یہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو ابھی آگے جائے گا اور فائنل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...