یہ آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہے

558

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ ہے،یہ آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہے،یہ عوام کی بالادستی کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو پورا موقع دیا گیا کہ وہ اپنی صفائی پیش کریں لیکن مشرف کوبڑا زعم تھا اپنی طاقت کا، وہ عدالتوں کا سامنا کرنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کینسر سے لڑتی بیمار بیوی کو چھوڑ کر واپس آئے۔یہی فرق ہے منتخب اور غیر منتخب حکمران کا۔منتخب قیادت ہی جراتمندی کامظاہرہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مستقبل میں پاکستا ن کیلیے خوشگواراورخوش آئندثابت ہوگا۔امید ہے آئندہ آئین شکنی کا کوئی واقعہ نہیں ہوگا،اورکوئی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑنہیں کرے گا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ