
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ جج صاحب بھول گئے کہ زندگی اور موت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے سے فوج کا مورال ڈاؤن ہوا اور عوام کو سخت تکلیف ہوئی۔
سربراہ ق لیگ نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، جج نے مشرف کے مرنے کے بعد بھی انہیں سزا سنا دی۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ کسی جج کے خلاف ایسا فیصلہ آیا تو کون عمل درآمد کرے گا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...