میں پہلا وکیل تھا جس نے پی آئی سی واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا

824

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا کہنا ہے کہ میں وکلاء کے پرامن احتجاج کا حصہ تھا، میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا، میں نے گاڑی جلائی ہو یا کوئی اشتعال انگیزی کی ہو تو بتاؤ۔

ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسان نیازی نے کہا کہ نئے پاکستان میں دو قانون ہیں، صرف عمران خان کا بھانجا ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا گناہ کیا ہے، کسی کو پتاہی نہیں ، میرا کیئرئیر ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس بار سے آج ڈر رہےہیں ، میں اس بار کے خلاف کھڑا ہوا۔

حسان نیازی نے کہا کہ میں پہلا وکیل تھا جس نے پی آئی سی واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...

آپ کی راۓ