
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تناؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، ادارے ہم آہنگی کے بجائے ایک دوسرے کو طاقت دکھا رہے ہیں۔
بڑے ادارے اپنے مفادات کے اسیر ہوگئے ہیں، لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد پرویز مشرف کو فوج کا حصہ نہیں سمجھتے۔
انہوں نےکہا کہ لوگ فوج کے ساتھ محبت کرتے اور مضبوط فوج کو پاکستان کی ضرورت سمجھتے ہیں۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں، لوگ اس وقت فوج کے بارے میں نہیں بلکہ صرف پرویز مشرف کے بارے میں تبصرہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کے دور میں پرویز مشرف پروٹوکول کے ساتھ گئے، وہ آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...