مشرف کی سزا اور احسن اقبال کا بیان

533
IMAGES

جس وقت غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سترہ ستمبرکو سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف موت کی سزا سنائی تو عین اسی وقت پارلیمینٹ ہاؤس کے سامنے پنجاب بھر سے آئے معطل بلدیاتی اداروں کے نمائندے احتجاج کررہے تھے۔ ان احتجاجی مظاہرین سے اظہاریکجہتی کے لیے مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال بھی موجود تھے۔ 

مشرف فیصلے کی خبر پھیلی تو پارلیمینٹ ہاؤس میں موجود میڈیا نمائندوں نے بھی اس معاملے پر احسن اقبال سے تبصرے کے لیے سوال داغے تو احسن اقبال نے اس فیصلے کی حمایت میں کہا کہ ’اس سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی یہ وہ فیصلہ ہے جو آج سے پچاس سال پہلے دے دیا جاتا تو مارشل لا کی لعنت اورنحوست مسلط نہ ہوتی اور مشرقی پاکستان ہم سے جدا نہ ہوتا۔‘

مزید خبریں

آپ کی راۓ