سابق وزیراعظم نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین کیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے۔
میاں نواز شریف کا گذشتہ روز رائل برامپٹن اسپتال میں پی ای ٹی اسکین ہوا تھا۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے۔