لیاقت باغ کی سیاسی تاریخ میں بھٹو خاندان کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس تاریخ ساز مقام پر بھٹو خاندان کےمتعدد افراد نے جلسوں کے ذریعے تاریخ رقم کی ہے۔12 سال کے بعد یعنی آج 27 دسمبر 2019ء کوبھٹو خاندان کی تیسری نسل کے چشم وچراغ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یہاں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جو کہ لیاقت باغ میں ان کا پہلاجلسہ عام ہوگا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان ہی کی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی آج 12ویں برسی کے موقع پر لیاقت باغ روالپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے جلسہ عام ہوگا