عمران خان کی ویڈیو اپ لوڈ کر دوں گی

482

حریم شاہ نے ایک ٹویٹ میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا حامیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف پوسٹیں لگانا بند نہ کیں تو وہ ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کر دیں گی۔ تاہم حریم نے فوراً یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

اس ٹویٹ میں حریم شاہ نے پی ٹی آئی کے حمایتیوں کو مخاطب کر کے کہا تھا: ’غصہ نہ دلائیے، یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی بھی ویڈیو لگا دوں۔‘

سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ یہاں خان صاحب سے مراد وزیرِ اعظم عمران خان ہیں۔ 

حریم شاہ نے بعد میں اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کی اس ٹویٹ کو فوراً ہی محفوظ کر لیا تھا اور اسے اب بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ کے نام سے چلنے والا یہ اکاؤنٹ اس ٹویٹ کے بعد سے غیرفعال ہو چکا ہے، ویسے تو ان کے نام سے ٹوئٹر پر کئی اکاؤنٹ موجود ہیں لیکن اس اکاؤنٹ سے وہ ویڈیوز شیئر کی جاتی رہی ہیں جو ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی موجود نہیں ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ