سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں دیے گئے خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ان کو دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیا جائے۔
86 صفحات پر مشتمل درخواست پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا فُل بینچ 9 جنوری 2020 کو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔
17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے سابق آمر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے انھیں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل چھ کے تحت سزائے موت کا حکم دیا تھا۔