بی بی انہی لوگوں کے بارے میں متنبہ کرتی تھیں

411

بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے ملک، حکومت اور معیشت کچھ بھی نہیں چل رہا اور سنہ 2020 صاف شفاف الیکشنز اور عوامی راج کا سال ہو گا۔

بلاول بھٹو نے یہ بات جمعے کو پنجاب کے شہر راولپنڈی میں عین اسی مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے جہاں آج سے 12 برس قبل پارٹی کی سابق چیئرمین بینظیر بھٹو کو خودکش حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

طبعیت کی خرابی کے باعث پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری جلسے میں شرکت نہ کر سکے تاہم بلاول کے خطاب سے قبل ان کے والد کا ویڈیو پیغام سٹیج سے سنایا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پر سیاسی یتیموں کا راج ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں بینظیر بھٹو متنبہ کرتی تھیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ