اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

436

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکی حکومت کسی صورت اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ حکومت میں مدت پوری کرنے کے لیے نہیں بلکہ اصلاحات کے لیے آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جاسکتا، لیکن جب آپ تبدیلی لاتے ہیں تو ہر جگہ مزاحمت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا ہر جگہ رکاوٹیں ڈالتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک سے چین صنعت، ذراعت اور تیکنیکی تعلیم میں مدد کررہا ہے اور ہمارا روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں، اوور سیز پاکستانی کمفرٹ زون سے نکلیں اور پاکستان واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ سے ملاقات ہوئی، پاکستانی ڈاکٹروں نے باہر کے اسپتالوں کے سسٹم پر کینسر اسپتال قائم کیا، ہم بھی اسپتالوں میں اصلاحات باہر ملکوں کے اسپتالوں کی طرز پر کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ