نوازشریف کا متبادل شہباز شریف

582

 مسلم لیگ نون نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف کو متبادل وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے تک خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔

میاں نواز شریف نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران اپنے بعد شہباز شریف کو بطور وزیرِ اعظم نامزد کرتے ہوئے جماعت سے ان کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ ‘قومی اسمبلی کے انتخابات لڑنے کے بعد شہباز شریف وزیرِ اعظم بنیں گے تب تک کے لیے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم نامزد کرتا ہو۔ ‘

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما کیس کے متفقہ فیصلے میں نہ صرف وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا بلکہ نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ