سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، دونوں ایوانوں کے اجلاس اب پیر 6 جنوری 2020 کو ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس دوپہر3 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر4 بجے ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو ہفتے (آج)صبح11بجے تک کے لئے ملتوی کیا گیا تھا۔