
ملک کے معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل، سابق چیف الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، مرحوم کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ نور باغ میوہ شاہ قبرستان میں آج شام 7 بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں وہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
مرحوم بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928ء میں پیدا ہوئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 91 برس تھی۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...