ہرمیت سنگھ کے بھائی پرویندر سنگھ کو مروانے والی اس کی منگیتر نکلی

717

پشاور میں ایک ہندو لڑکی پریم کماری سمیت چار افراد کو ایک سکھ لڑکے پرویندر سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پرویندر سنگھ تقریباً گذشتہ گیارہ سال سے پریم کماری کے منگیتر تھے اور آئندہ چند روز میں ان دونوں کی شادی متوقع تھی۔

اب تک اس قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پریم کماری نے مبینہ طور پر پرویندر سنگھ کو مارنے کے لیے سات لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی یعنی ایسا تاثر ملتا ہے کہ کرائے کے قاتلوں سے یہ کام کرایا گیا ہے۔

پرویندر سنگھ کے بھائی ہر میت سنگھ نے بتایا ہے کہ گذشتہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب انھیں پرویندرسنگھ کے موبائل فون سے ہی کال موصول ہوئی کہ پرویندر سنگھ کو مار دیا گیا ہے اور ان کی لاش فلاں مقام پر پڑی ہے، وہ لے جائیں۔ پرمیت سنگھ نے بتایا کہ کال ان کے بھائی کو آئی تھی اور انھوں نے پوچھا کہ آخر کیوں مارا ہے، تو انھوں نے کہا کہ بس مار دیا ہے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ