محض انڈیا کے لوگوں کو اندرونی بحران سے نکالنے کے لیے معمول کی بیان بازی ہے

447

پاک فوج انڈین فوج کے سربراہ کے بیان کو محض شعلہ بیانی قرار دیا ہے۔ انڈیا کی بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مُکند نرونے سنیچر کو دارالحکومت دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین پارلیمان پورے کشمیر کو اپنا حصہ قرار دیتی ہے اور جب انھیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لیے حکم ملے گا تو فوج اس ضمن میں کارروائی کرے گی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ردِ عمل میں کہا ’انڈیا کی فوج کے سربراہ کا لائن آف کنٹرول کے اس پاس کارروائی کرنے کا بیان محض انڈیا کے لوگوں کو اندرونی بحران سے نکالنے کے لیے معمول کی بیان بازی ہے۔ ‘

پاکستانی فوج کے ترجمان نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج انڈیا کی کسی بھی استعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ