نئے ڈی جی آئی ایس پی آر

384

میجر جنرل بابر افتخار کو  ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل بابر نے آپریشن ضربِ عضب کے دوران آرمر بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔

میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر بھی رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کررہے تھے۔

میجر جنرل بابر افتخار نےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو اسلام آبادسے گریجویشن کی، انہوں نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔

میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں اور کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ