خالد مقبول صدیقی کا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا

446

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی کے استعفے کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

 متن میں وزیراعظم سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک بھی نکات پر پیش رفت نہیں ہورہی، اب وزارت میں بیٹھنا بے سود ہے، تاہم حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم کے کوٹے پر کابینہ میں نہیں ہیں۔

خالد مقبول کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھاگ دوڑ شروع کردی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیوایم کے رہنماؤں فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ