
وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے سے متعلق وزیر اعظم سے منسوب بیان غلط ہے اور نہ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا میں خبر گردش کررہی ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، مجھے مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔ معاشی ٹیم میں اسد عمر، حماد اظہر، حفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد سمیت 5 وزراء بیٹھیں اور مجھے مطمئن کریں کہ مہنگائی کیوں بڑھی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ مہنگائی سے وفاقی وزراء کے چہرے بھی اترے ہوئے دیکھتا ہوں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...