
پی آئی اے نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر چین کیلئے اپنی تمام براہ راست پروازیں معطل کر دی ہیں فی الوقت یہ فیصلہ دو فروری تک نافذ العمل ہوگا اور اس عرصے میں پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی کوئی پرواز براہ راست چین نہیں جائے گی تاہم دو فروری کے بعد صورتحال کے پیش نظر چین کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کے حکام نے اس فیصلے کے بارے میں تمام متعلقہ شعبوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...