افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیاگیا

487

وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔

کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراء مملکت شامل ہیں جبکہ5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے ۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افتخار درانی مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ