گیپکو ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد بری

744

لاہور کی احتساب عدالت نے گیپکو ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کو بری کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد راجہ پرویز اشرف کے خلاف الزامات نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گیپکو ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج امجد نذیر کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور گیپکو کے 7 افسران کو بری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، ان پر قائم کیے گئے مقدمے کا نہ سرتھا نہ پیر، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

واضح رہے کہ بری کیے گئے افسران پر 437 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کا الزام تھا ، یہ ریفرنس ساڑھے 4 سال قبل دائرکیا گیا تھا۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ