بابر بن عطا کے خلاف گھیرا تنگ

416

سینیٹرز نے پولیو پروگرام کے سابق مشیر بابر بن عطاء کو گرفتار کرکے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ 

سینیٹر عینی مری نے کہا کہ بابر بن عطاء نے ہمارے بچوں کی جان کو خطرے میں ڈالا، اس پر مقدمہ کیوں نہیں درج کیا گیا؟ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت سفارش کرتی ہے کہ چیئرمین سینیٹ یہ معاملہ تحقیقات کے لیے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیں، اگر بابر بن عطاء نے مجرمانہ غفلت کی ہے تو اُنھیں سزا دی جائے۔ 

سینیٹر عینی مری پولیو کیسز میں اضافے پر سینیٹ میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سوشل میڈیا آفیسر بابر بن عطاء کو پولیو سیل کا فوکل پرسن بنا دیا، وزیر اعظم نے اسے ہٹانے کی درخواست بھی مسترد کی، بابر عطاء پولیو کا وہ وائرس واپس لے آیا جو دنیا سے ختم ہو چکا تھا، وہ جیل میں کیوں نہیں، اب کہاں ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ بابر بن عطاء نے ہمارے بچوں کی جان کو خطرے میں ڈالا، اس پر مقدمہ کیوں نہیں درج کیا گیا؟ جبکہ سینیٹر مشتاق احمد نے بھی مطالبہ کیا کہ بابر بن عطا کو گرفتار کرکے غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ