پاک ترک تعلقات مضبوط تر ۔۔؟ مگر کیسے

446

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب کے موقع پر عمران خان اور رجب طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک تعاون پر بھی گفتگو کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ترک صدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیریوں کو گزشتہ 6 ماہ سے قید کرکھا ہے، بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ترکی کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے معاملے پر پاکستان ترکی کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے پاکستانی پارلیمان میں کیے گئے خطاب کو عوام نے بہت پسند کیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں نیا دور آرہا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ترکی کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا کے خاتمے لیے کام کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسٹریٹجیک تعاون کونسل دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی کا اظہار ہے، یقین ہے کہ عمران خان پاکستان میں تجارتی ماحول کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پرتپاک استقبال پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سماجی اور معاشی ترقی میں پاکستان کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ اکتوبر میں شام میں فوجی آپریشن سے متعلق پاکستان اور عوام کی حمایت ملی، ترکی، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک، افغان تعلقات کی مزید بہتری کے لیے ہر ممکن معاونت کریں گے، مسئلہ کشمیر مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے حل ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ