آرمی چیف کی ملاقات

548

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکو ں کے مابین دفاعی اشتراک مزید بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے بے مثال تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے خطے میں تنازع روکنے کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک وزیر دفاع نے پاکستان کے ترکی کے ساتھ کھڑا ہونے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکی بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کھڑا رہے گا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...

آپ کی راۓ