
نئےاٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی ہے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراؤ ہے۔
حکومت نےایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے میں وکیل مقرر کرنے کی درخواست دی ہے، عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو قبول کیا جائے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کی اس کیس میں تیاری بھی ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو مزید تیاری کے لیے وقت دیتے ہیں، آپ نے تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...