مولانا آ رہا ہے۔۔ ملاقاتیں اور ٹیلی فون رابطے عروج پر

384

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ان دنوں اسلام آباد میں اپنی ذاتی رہائشگاپر مختلف سیاستدانوں سے بالمشافہ ملاقاتوں اور ٹیلیفونک رابطوں میں مصروف ہیں جبکہ وہ ان ملاقاتوں اور رابطوں کے حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور میڈیا سے بھی گریز کر رہے ہیں،پی پی، ن لیگ کے رہنما، اے این پی کاوفد، افغان سفیرملاقات کرنیوالوں میں شامل، شہباز شریف کابھی رابطہ ہوا ہے، یہ انکشاف بھی مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ ہائوس کے اپوزیشن چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا تھا کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان گزشتہ روز بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ