کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا

630

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آگئے ہیں۔ وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کراچی کے آغاخان اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرا شخص اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یا پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے اور اسلام آباد کے رہائشی شخص نے گزشتہ ہفتے ایران کا سفر کیا تھا واپسی پر اس کی طبیعت بگڑنے پر اسے پمز اسپتال لایا گیا جہاں پر کورونا وائرس کی تصدیق

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کا رہائشی 22 سالہ نوجوان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔

جنگ

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ