
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی نےخواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اور اس میں اضافے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، خواتین اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گی، اگر وہ اپنےحقوق کے لئےجدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہوگی۔
خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان کی خواتین اب عورتوں سے نفرت کرنے والوں کی دھونس دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں،خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں، ہماری جماعت ان عناصر کےخلاف لڑے گی جو انہیں غلام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...