جنگ اور جیو کو آزادیٔ صحافت کی سزا دی گئی

422

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج میڈیا کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، جنگ اور جیو کو آزادیٔ صحافت کی سزا دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے میڈیا پر آج جو وار کیا وہ آخری وار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن سے کونسے ایسے سوالات کیے جو آپ کو گرفتاری کرنا پڑی، ایسی کیا مجبوری تھی کہ آپ کو اُنہیں گرفتار کرنا پڑا، نیب کو میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنگ گروپ اور جیو پر دباؤ ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئیں، میر شکیل الرحمٰن تو باہر آجائیں گے، لیکن اُنہیں پابند سلاسل کرنے والے حکومت میں نہیں رہیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام تم سے نہیں ڈرتے

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ