
مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا بہت افسوس کی بات ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں اس حکومت کو کس بات کی فکر ہے کہ کون سا سچ نکل جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے سچ نہیں رُکے گا، میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا جارہا ہے۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...