کیبل آپر یٹرز نے جیو نیوز کو بند کرنے سے انکار کردیا

580

ملک کے مختلف شہروں میں کئی کیبل آپر یٹرز نے جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔

کئی کیبل آپریٹرز نے اسلام آباد سے آئے ہوئے احکامات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد میں معاون خصو صی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو یہ ہدایت جاری کی گئی تھیں کہ جیو نیوز کی نشریات کو یا تو بند کردیں یا پھر پچھلے نمبروں پر ڈال دیا جائے۔

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں جیو نیوز کو پچھلے نمبروں پر ڈال دیا گیا ہے یا پھر اسکی نشریات بند کردی گئی ہیں، تاہم اکثر کیبل آپر یٹرز نے ان احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ